ہومبریکنگ نیوزپی ڈی ایم کارکنان گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل ہو گئے

پی ڈی ایم کارکنان گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل ہو گئے

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے کارکنان ریڈزون میں داخل ہو گئے ، پی ڈی ایم کارکن نعرے لگاتے ہوئے سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا،
جمعیت علمائے اسلام (ف)کی جانب سے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی) اسلام آباد کو درخواست جمع کروا دی تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
پی ڈی ایم کے کارکن بڑی تعداد میں ریڈ زون کے باہر جمع تھے ،کارکن گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل ہو گئے،ان کاکہناتھا کہ ہم سپریم کورٹ کے سامنے ہی دھرنا دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔