ہوماسلام آبادوفاقی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد میں بھی چینی کا کوٹا مختص ،سستا بازار اور موبائل سستا بازاروں کی لسٹ جاری

وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد میں بھی چینی کا کوٹا مختص ،سستا بازار اور موبائل سستا بازاروں کی لسٹ جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد میں بھی چینی کا کوٹا مختص کر دیا گیا ہے ۔

چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں چینی 85 روپے فی کلو یعنی سرکاری ریٹ پر دستیاب ہونے کو یقینی بنائے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل تھے ۔چیف کمشنر نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ریٹ پر چینی کی دستیابی کو پورے اسلام آباد میں یقینی بنایا جائے ،اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پورے اسلام آباد میں پہلے مرحلے میں 35 سٹور، سستا بازار اور موبائل سستا بازاروں کی لسٹ جاری کر دی۔ جہاں اس ریٹ پر چینی دستیاب ہو گی ،تعین کردہ دکانوں و سٹور کی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، انتظامیہ سرکاری ریٹ پر چینی کی دستیابی کیلئے اگلے مرحلے میں 100 سٹورز اور دکانوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

0001 1
0002 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔