ہومپاکستانوفاقی وزیر داخلہ کا زرداری کیخلاف سوئس اکائونٹس کیسز دوبارہ کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ کا زرداری کیخلاف سوئس اکائونٹس کیسز دوبارہ کھولنے کا اعلان

کراچی ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جناح انٹرنیشل ائیر پورٹ کراچی کا دورہ کر کے میگریشن کاونٹرز کا معائنہ کیا۔ امیگریشن حکام کی طرف سے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی ۔

وزیر داخلہ نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے کاونٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کیلئے کانٹرز کی تعداد کو دوگنا کیا جائے،نئے کانٹرز کی تکمیل اگلے ایک مہینے تک مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا بہترین اثاثہ ہیں،پاکستان کی معاشی ترقی میں انکا کردار سب سے نمایاں ہے،ائیر پورٹ پر ان کی بہترین دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے،ایسے اقدامات لئے جائیں جن سے پاکستان کا دنیا میں بہترین تشخص اجاگر ہو۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم کے ویژن کے تحت سیاحت اور تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، آن لائن ویزا سے سیاحت کو فروغ ملے گا،معیشت کو فائدہ ہوگا۔قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں جمہوریت کی جیت ہوئی، حکومت ڈسکہ الیکشن ہار کر بھی جیتی ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ الیکشن پی ٹی آئی اور(ن)لیگ کے درمیان ہوگا، پی ٹی آئی کی خوش نصیبی ہے کہ اسے نالائق اپوزیشن ملی، اپوزیشن جماعتیں آپس میں لڑائی جھگڑاکررہی ہیں جب کہ سوئس اکانٹس کیسز دوبارہ کھولے جائیں گے۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہزاد اکبر احتساب کے وزیر ہیں وہ چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں، ایف آئی اے میرے ماتحت ہے مگر شہزاد اکبر جو کررہے ہیں انہیں کرنے دیں، ان کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے جب کہ جہانگیرترین کہیں نہیں جارہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام مافیا کو للکارا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں پر نکیل لگائی جائے، عمران خان مہنگائی سے متعلق معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں جب کہ ماہ رمضان میں کوشش ہوگی کہ لوٹ مار کو کنٹرول کیاجائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔