اسلام آباد،تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن نے زکوة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کردیا ہے۔
تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رواں سال زکوة کا نصاب 80,933 روپے ہوگا۔ یکم رمضان المبارک کو بینک اکائونٹس سے زکوة کی کٹوتی ہوگی۔مقررہ نصاب کے تحت ملک بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری بینکوں کے کھاتیداروں کے سیونگ اکائونٹس میں 80 ہزار 933 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی تو ان کے اکائونٹس سے زکوة کی رقم منہا کرلی جائے گی، زکوة نفع نقصان کی شراکت داری کی بنیادوں پر کھولے جانے والے اکائونٹس اور بچت کھاتوں سے منہا ہوگی۔واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کی آمد سے چند روز قبل سرکاری سطح پر زکوة کا نصاب مقرر کیا جاتا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام ملکی اور غیر ملکی بینک یکم رمضان المبارک کو عوام کیلئے خدمات معطل کرکے سیونگ اکائونٹس سے زکوة منہا کرتے ہیں، پھر یہ رقم مرکزی بیت المال میں جمع کرائی جاتی ہے، تاہم مخصوص کھاتے اس کٹوتی سے مستثنی ہوتے ہیں۔
