ہومپاکستانشیخوپورہ 'تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ماں ،بیٹی جاں بحق

شیخوپورہ ‘تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ماں ،بیٹی جاں بحق

شیخوپورہ ‘تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور بیٹی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ماں، بیٹی موقع پر جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا بتایا گیا ہے کہ سیکھم سٹاپ مریدکے روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی اور بیٹی اور کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ سلمہ بی بی اور اس کی بیٹی 5 سالہ ربیعہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ 40 سالہ نوید بٹ شدید زخمی ہو گیا جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔