ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم اعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت اجلاس،سالانہ بجٹ ،ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

وزیر اعظم اعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت اجلاس،سالانہ بجٹ ،ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

مظفر آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں اعلی سطح ۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور، پرنسپل سیکرٹری ایڈیشنل چیف سیکرٹر ترقیات،فیاض عباسی ، سیکرٹری مالیات، عصمت اللہ شاہ سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیا ت اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں رواں مالی سال کے ترقیاتی میزانیہ کے خلاف فنڈز کی واگزاری اور اخراجات کے متعلق سیکرٹر ی منصوبہ بندی و ترقیات نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ یہ وضاحت کی کہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی کے اختتام تک مجموعی طور پر 16 ارب 80 کروڑ روپے کے خلاف 11ارب 21 کروڑ روپے و اگزار ہوئے ہیں۔ اس طرح ترقیاتی منصوبہ جات کے خلاف کم فنڈز کی دستیابی کے پیش نظر منصوبہ جات کی تکمیل میں تاخیر واقع ہو رہی ہے نیز ترقیاتی اہداف بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے سختی سے ہدایت کی کہ منصوبہ جات کے خلاف واگزار شدہ فنڈ ز کے بروقت اور درست استعمال کو 15 مئی 2023تک بہر صورت یقینی بنایا جائے۔

بصورت دیگر ایسے محکمہ جات نہ صرف قابل مواخذہ ہوں گے بلکہ مقررہ تاریخ کے بعد غیر استعمال شدہ فنڈز ان محکمہ جات کو منتقل کر دیے جائیں گے جن کو بقایا جات کی ادائیگی کے لیے اضافی فنڈز درکارہوں گے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔ موجودہ وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے محکمہ جات اپنی استعداد میں اضافہ کریں۔ سستی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔ ہر شخص کو اپنی موجودگی کی Justificationدینی ہو گی۔ اس کے بعد سیکرٹری مالیات نے فیڈز کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ وزیرا عظم سیکرٹریٹ سمیت جملہ سیکرٹریٹ ہا میں محکمہ مالیات کی طرف سے دیے گئے اضافی فنڈز کی جو ازیت معہ متعلقہ ریکارڈ اور جس پراسس کے تحت فنڈز کی منظوری حاصل کی گئی کی تفصیل اندر 3 ایام وزیراعظم کے ملاحظہ کے لیے ارسال کی جائے۔ وزیراعظم نے وفاق کی سطح پر فنڈز کی کم ریلیز کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بجٹ خسارے پر قابو پایا جا سکے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔