اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے کچے کے علاقے میں آپریشن کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔
دوسری جانب کشمور کے کچے میں پولیس کی جانب آپریشن کیا گیا جہاں ڈاکوں سے مقابلے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔
مقابلے میں ایس ایچ اوگل محمد زخمی ہوئے جبکہ کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
آج ہی آرمی چیف کی صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج اندرونی اور بیرونی خطرات کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کورکمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کو درپیش بیرونی اور اندرونی سیکیورٹی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کچے میں جاری آپریشن میں حصہ لے گی، وفاقی کابینہ کی منظوری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
