اسلام آباد(سب نیوز)سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے ایم سی آئی نے ملزمان غلام رسول کو 8لاکھ روپے جرمانہ اور قید بامشقت اور، سبز علی اور وقاص خان کو لینڈ اسکیپ آرڈیننس اور سی ڈی اے آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ساڑھے تین لاکھ جرمانے اور قید با مشقت کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق Enviornment CDA کے عملہ ڈائریکٹر آصف مجید کی سربراہی میں، نواز فاریسٹر، ابراہیم فاریسٹر اور طارق ندیم فاریسٹ گارڈ نے دوران چیکنگ سرکاری اراضی سے ناجائز مٹی نکاسی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں موقع سے پکڑ کر عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ پیش کیا ۔ ملزمان نے عدالت کے روبرو اعتراف جرم کیا جس پر انھیں قید با مشقت اور جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
انوائرمنٹ کی خلاف ورزی،سی ڈی اے عدالت نے مزید 3 کس ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
