ہومتازہ ترینعمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیش، نماز جمعہ کا وقفہ

عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیش، نماز جمعہ کا وقفہ

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
جسٹس علی باقر نجفی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔
عدالت میں نمازِ جمعہ کا وقفہ


عمران خان کمرہ عدالت پہنچ گئے جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں نمازِ جمعہ کا وقفہ ہو گیا، جسٹس علی باقر نجفی اور عدالتی عملہ نمازِ جمعہ کے لیے چلا گیا، عدالتی عملے کے مطابق کیس کی سماعت 2 بجے ہو گی۔
اس سے پہلے سماعت مقرر کیے جانے کے بعد عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ عمران خان 10 منٹ تک عدالت پہنچ جائیں گے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا تھا کہ عمران خان 10 منٹ نہیں 5 منٹ میں آ جائیں۔
حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر
اس سے قبل آج ہی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرے خلاف 4 اپریل کو سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔
عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔