Monday, February 2, 2026
ہومبریکنگ نیوز8اکتوبر کو بھی انتخابات کا انعقاد عمران خان کے رویے سے مشروط ہے:وزیر داخلہ

8اکتوبر کو بھی انتخابات کا انعقاد عمران خان کے رویے سے مشروط ہے:وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8 اکتوبر کو بھی انتخابات نہ ہوں۔سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو فنڈ دینے کے بجائے معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ سے رائے لیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، سپریم کورٹ وزیراعظم کو بلائے گی تو وہ کہہ دیں گے کہ حکومت کابینہ ہے،کابینہ نے معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجا، ہم تو کہتے ہیں سپریم کورٹ پوری پارلیمنٹ کو بلا کر نا اہل کردے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 25 مئی کی الٹی میٹم نہ دیتا تو ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے، نوازشریف کا فیصلہ تھا کہ حکومت چھوڑیں الیکشن میں جائیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8 اکتوبر کو بھی انتخابات نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے نوازشریف عید کے بعد واپس لندن جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔