Saturday, March 21, 2026
ہومتازہ ترینعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر قانونی نکاح کیس کی سماعت آج ہو گی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر قانونی نکاح کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد(سب نیوز) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیرقانونی نکاح کے الزام پر کیس کی سماعت آج ہوگی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نصر من اللہ بلوچ کی عدالت میں درخواست گزار محمد حنیف اپنے وکیل رضوان عباسی کے ہمراہ پیش ہوں گے۔

اسلام آباد کے شہری محمد حنیف نے اپنی درخواست کے ساتھ عمران خان کے نکاح خواں مفتی محمد سعید خان کا بیان عدالت میں جمع کراتے ہوئے استدعا کی ہےکہ عدت کے دوران نکاح کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف سیکشن 496 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔