ہومبریکنگ نیوزعمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بات کرنے پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عمران خان کے خلاف ایف آئی آر 6 اپریل کو درج کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی تقریرمیں فوجی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، انہوں نے فوجی افسران اوران کے اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔
سابق وزیراعظم کے خلاف ایف آئی آر مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔