ہومتازہ ترینپارلیمان کی اقلیت نے کل غیر آئینی قرار داد منظور کی: اسد عمر

پارلیمان کی اقلیت نے کل غیر آئینی قرار داد منظور کی: اسد عمر

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پارلیمان کی اقلیت نے کل ایک غیر آئینی قرار داد پاس کی، پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سپریم کو فیصلہ بالکل واضح ہے، کل سب نے آئین کے منافی تقاریر کیں، کل پارلیمان کی اقلیت نے فیصلہ کیا۔
اسد عمر نے کہا کہ اقلیت نے کل ایک غیرآئینی قرارداد پاس کی، کل جو قرار داد پاس ہوئی اس کی جگہ ردی کی ٹوکری میں ہے، 342 کے ہاس کے اندر 42 لوگوں کے دستخط ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ عمران خان سے ڈرتے تھے، اب قوم سے ڈر رہے ہیں، پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں اور یہ حق عوام سے کوئی نہیں چھین سکتا، یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم فیصلہ قبول نہیں کرتے، آج ملک میں مہنگائی کی شرح 45 فیصد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔