ہومتازہ ترینکورونا سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا، 13 کی حالت تشویشناک

کورونا سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا، 13 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (سب نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کر گیا جبکہ 13 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 863 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 53 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.37 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا، این آئی ایچ کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے دوران 53 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 13 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔