اسلام آباد(سب نیوز)سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے ایم سی آئی اسلام آباد نے انوائرنمنٹ کی خلاف ورزی پر 3ملزمان عاطف حسین خواجہ سینٹری،محمد طفیل مہر الیکٹرک اینڈ سپیئر پارٹس اور فہد کراچی پینٹ اینڈ ہارڈویئر سٹورG9-4آئی اینڈ ٹی سینٹر اسلام آباد کو 3دن کی قید اورجرمانے کی سزا سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے 3ملزمان عاطف حسین خواجہ سینٹری،محمد طفیل مہر الیکٹرک اینڈ سپیئر پارٹس اور فہد کراچی پینٹ اینڈ ہارڈویئر سٹورکو 3دن کی قید اور کی سزا سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ ملزمان کے خلاف سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے انکروچمنٹ کے چالان مرتب کر کے عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ کارروائی کیلئے بھجوائے تھے۔ ملزمان نے اپنی اپنی من مانی کرتے ہوئے دکانات سے باہر فٹ پاتھ پر سامان رکھ کر راستہ بن کیا ہوا تھا۔سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے دوران سماعت اس بات کا اعادہ کیا کہ سی ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی کسی شہری کو نہیں کرنے دیں گے،خواہ وہ انکروچمنٹ کا معاملہ ہو یا اسلام آباد کے قدرتی حسن کو تباہ و برباد کرنے کے حوالے سے ہو۔ عدالت بغیر کسی تخصیص کے ہر بڑے چھوٹے ملزم کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھے گی۔
عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف نے انکروچمنٹ کیسز میں 3ملزمان کو اڈیالہ جیل بھیج دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
