اسلام آباد(سب نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج شام اوررات میں بارش کاامکان ہے۔اس کے علاوہ شمالی بلوچستان، خیبرپختخوا، بالائی،وسطی پنجاب،گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانے والوں نے مری،گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا،جھنگ میں بھی بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔اوکاڑہ،ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد اورلاہورپشاور،نوشہرہ، صوابی،باجوڑ، دیرسوات،مانسہرہ میں بارش کاامکان ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں رمضان کا دوسراعشرہ ہوتے ہی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 7مارچ سے شہر قائد میں گرمی کا راج ہوگا۔شہرقائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرمیں لو پریشر بننے کے سبب سمندری ہوائیں رک جائیں گی۔
