ہومUncategorizedلینڈ ریفارمز بل منظور نہیں ہونے دیں گے، امجد ایڈووکیٹ

لینڈ ریفارمز بل منظور نہیں ہونے دیں گے، امجد ایڈووکیٹ

گلگت (سب نیوز) اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا لینڈ ریفارمز بل منظور نہیں ہونے دینگے، انہوں نے اپنے چیمبر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لینڈ ریفارمز بل گر زبردستی پاس کروانے کی کوشش کی گئی تو بل لانے والے اصل کرداروں کا نام بتائیں گے۔یہ بل عوام گلگت بلتستان کے خلاف سازش ہے اس کو کسی صورت پاس نہیں ہونے دیں گے۔اگر صوبائی حکومت عوام کو ان کی ملکیت دینا چاہتی ہے اور لینڈ ریفارمز کرنے پر سنجیدہ ہے تو وہ 2016 کو پیش ہونے والا بل پاس کرے ہم پورا کریڈٹ صوبائی حکومت کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2016 کے بل میں تمام جماعتوں کے ممبران کے دستخط موجود ہیں۔ جبکہ قوم پرست رہنما نواز خان ناجی بھی اس بل کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پر ایک ایسے شخص کو مسلط کردیا ہے جس کو جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں آتا ہے۔خالد خورشید اور کچھ مفاد پرست لوگ تحریک انصاف کے نظریے کی آڑ میں اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وہ اگر عمران خان کے نظریے پر چلتے ہیں تو انہوں نے صوبے میں کونسا ایسا کام کیا جو عمران خان کے ویژن کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے احساس دسترخوان پروگرام بھی بند کردیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس تھرمل جنریٹر چلانے کے لئے پیسے نہیں لیکن 7کروڑ روپے وکیل کو دےدیئے۔ وزیر اعلیٰ اب اسلام آباد میں مقدمے درج کروانے کے لئے مشہور ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا وفاق یا کوئی اور صوبہ وزیر اعلیٰ کو پروٹول دیتا ہے تو اس میں اعتراض نہیں ہونا چاہئے یہ تو گلگت بلتستان کے وسائل کی بچت ہے۔ ہاں اگر کوئی صوبہ وزیر اعلی کو بطور وزیر اعلی پروٹوکول نہیں دیتا ہے تو اس پر بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گندم کا ذخیرہ ختم ہوچکا تھا لیکن وزیر اعلی زمان پارک میں مصروف تھے چیف سیکریٹری کی جانب سے بھیجے گئے خط پر کابینہ اجلاس بلایا اور گندم کا مسلہ حل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مفرور ملزمان کو پناہ دینے کے جرم کا مرتکب ہوچکا ہے۔ جو لوگ ریاست کے ملزم ہیں ان کو وزیر اعلیٰ خالد خورشید اپنا مہمان بناکر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ وزیر اعلی کی قانون کی ڈگری کے حوالے سے سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایک جھوٹ چھپانے کے لئے خالد خورشید بار بار جھوٹ بول رہا ہے۔ نہوں نے کہا کہ خالد خورشید نے پہلے ایگزٹ کی ڈگری جمع کروائی پھر کوئن میری کی ڈگری دی اس کے بعد یونیورسٹی آف لندن کی ڈگری سامنے لائے۔ نہوں نے مزید کہا کہ خالد خورشید چاہتا ہے کہ گلگت بلتستان میں جلسے جلوس ہوں تاکہ وہ اس کو کیش کرسکے ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خالد خورشید کا عوام کے ساتھ کوئی سروکار نہیں وہ اپنے دوستوں شبلی فراز اور مراد سعید کے ساتھ گلگت بلتستان کے دورے پر آیا ہے اور کچھ دنوں بعد واپس ان کے ساتھ اسلام آ باد جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔