ہومبریکنگ نیوزتوشہ خانہ کیس؛عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

توشہ خانہ کیس؛عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت،عدالت نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ححج ظفراقبال نیعمران خان کیخلاف کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کے وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آج بھی اسلام آباد بارکی ہڑتال ہے اور 3 روز سے ہڑتال چل رہی ہے۔
اس پرامجد پرویز نے کہا کہ وکلا کی ہڑتال میں عمران خان توشامل نہیں،اگروکیل ملزم ہڑتال پر ہوتے تو عمران خان کو کمرہ عدالت میں ہونا چاہیے تھا۔
دوران سماعت امجد پرویزنے کہا کہ اگرجمعرات نہیں تو ہفتے کو سماعت رکھ لیں، 10دن ہوں گے،خواجہ حارث نے تجویزدیتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد توشہ خانہ کیس کی سماعت رکھ لیں۔
جج نے ریمارکس میں کہا کہ توشہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل لمبے ہوں گے،اتنا عرصہ گزر چکا ہے،ابھی تک کیس آگے نہیں بڑھا۔جج ظفراقبال نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔عمران خان نے16 مارچ اور 17 فروری کے نیب نوٹسز کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔