اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کاحکم دے دیا۔
حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے وزیرقانون کوکیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریفرنس کے نام پرجسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں اوربدنام کیاگیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے۔
وزیراعظم نے جسٹس قاضی فائز کیخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کاحکم دیدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
