چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹوں اور مقدمات کے اندراج پرلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
عمران خان نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ پی ٹی آی کارکنوں کیخلاف آے روز مقدمات درج ہو رہے ہیں، عدالت کارکنان کی نظر بندیوں اور گرفتاریوں کو روکنے کا حکم دے۔
درخواست میں عدالت سے عمران خان کیخلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر کے اداروں کو تادیبی کارروای سے روکے جانے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتاری سے قبل نوٹس دینے کی ہدایت بھی کی جاے۔
عمران خان نے پارٹی سرگرمیوں میں رکاوٹ اور گرفتاریوں پرعدالت سے رجوع کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
