ہومبریکنگ نیوزتدبرسے فیصلہ نہ ہوا تو فساد،انارکی اورافراتفری پھیلے گی،وزیرداخلہ

تدبرسے فیصلہ نہ ہوا تو فساد،انارکی اورافراتفری پھیلے گی،وزیرداخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ تدبرسے فیصلہ نہ ہوا تو فساد،انارکی اورافراتفری پھیلے گی،سیاسی اورمعاشی استحکام نہیں آئے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے مختلف آرا ہیں، پارلیمنٹ کو رہنمائی کا اختیارحاصل ہے حکومت اوراداروں کی رہنمائی کرے ہم آئین کے مطابق معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کورٹ کے حکم پرالیکشن کمیشن نے شیڈول دیا۔ہم نے اس حکم کے تحت انتخابی عمل شروع کیاہے۔سپریم کورٹ کے حکم کورد کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے،آڈیو لیک ہوئی ان معاملات کی تحقیق ہونی چاہیے۔مزید کہا کہ ساری اسمبلیوں کے الیکشن نگران حکومتوں کی موجودگی میں بیک وقت شفاف اورمنصفانہ ہوں گی ملک کیلئے بہترہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔