وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے اپنیٹوئٹ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں کھوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے ایک اورلابنگ فرم سے معاہدہ کیاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ پرائے کنسلٹنٹ کیساتھ معاہدے کا مقصد پی ٹی آئی کے امریکا کیساتھ تعلقات بہترکرنا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ سازشی سائفرمیں ناکامی کے بعد اب زوروشورسیڈالرز میں اثرورسوخ خریدا جارہا۔یہ فرم پی ٹی آئی رہنماں کی امریکی ڈسیشن میکرزکے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرے گی،
شیری رحمان نیالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فرم ان ملاقاتوں کے مواد کے حوالے سے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی
انہوں نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے امریکا سے تعلقات دا وپرلگا کر یہ اپنی تشہیر کیلئے لابنگ کمپنیزکی خدمات لے رہے ہیں۔عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے من گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا،آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ کھیلنے کا منصوبہ بنا رہے تھے،ان کا دوہرامعیاراوریو ٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہیں۔
پی ٹی آئی نے امریکا کی ایک لابنگ فرم سے معاہدہ کیاہے،شیری رحمان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
