چارسدہ:موجودہ حالات اورمہنگائی کی وجہ سے غریب ایک وقت کا کھانا کھانے سے بھی قاصرہے ،پریشان حال غریب طبقہ سستی چیزوں تک رسائی کی کوشش میں رہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے سستا بازارآٹے کے حصول نے ایک اور گھراجاڑ دیا۔سستا بازارمیں مفت آٹا تقسیم کے دوران بدنظمی دیکھنے میں آئی ،بدنظمی سے آٹے کے پوائنٹ پربھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار کرگیا جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز قبل گجرات میں آٹا پوائنٹ پربدنظمی کے دوران خاتون جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی کوٹ ادو میں آٹے کے انتظار میں قطار میں کھڑی خاتون زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ ملتان میں دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری کی جان چلی گئی تھی۔
سستے آٹے کے حصول نے ایک اور جان لے لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
