Wednesday, May 20, 2026
ہومUncategorizedبرطانیہ کا یوکرین کو یورینیم بم فراہمی کرنے کا ارادہ، اقوامِ متحدہ کا اظہارِ تشویش

برطانیہ کا یوکرین کو یورینیم بم فراہمی کرنے کا ارادہ، اقوامِ متحدہ کا اظہارِ تشویش

کئی سالوں سے ہم ہر قسم کے یورینیم ہتھیار پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، تر جمان اقوام متحدہ
اقوام متحدہ ()
ایک رپورٹ کے مطابق ،برطانیہ یوکرین کو یورینیم بم کی فراہمی پر غور کر رہا ہے۔ بد ھ کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے ہم ہر قسم کے یورینیم ہتھیار پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ اس کے سنگین نتائج ہوں گے اور یہ تشویش ان سب کے بارے میں بھی ہے جو اس طرح کے ہتھیار فراہم کرتے ہیں۔ ہم نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے تخفیف اسلحہ کے ذریعے کسی بھی صورت اور کسی بھی مقام پر یورینیم ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں اپنی تشویش کو واضح کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔