ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت پارٹی رہنما ئو ں کا مشاورتی اجلاس

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت پارٹی رہنما ئو ں کا مشاورتی اجلاس

لاہور: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت پارٹی رہنماں کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق سمیت مرکزی رہنماں نے شرکت کی، اجلاس میں کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ایوان میں پی ٹی آئی مخالف قرارداد سے متعلق نکات پر بھی غور کیا گیا، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی اور انتخابات کے التوا سے متعلق بھی امور زیر بحث آئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔