سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک دس ہزار خواہشمند افراد نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں جبکہ توقع سے کم درخواستیں موصول ہونے پر وزارت حج نے خصوصی ریایت دے دی۔ 16 مارچ سے حج کی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے،اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بینکوں کو پچاس ڈالرز تک کم جمع کرانے پر بھی حج اخراجات وصول کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
وزرات مذہبی امور کے مطابق خواہشمند افرادمقررہ فیس زیادہ سے زیادہ پچاس ڈالر بھی کم جمع کرواسکتے ہیں ، سرکاری حج اسکیم کے تحت 89ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 50فیصد کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لئے مختص کیا گیاہے۔44 ہزار 802 پاکستانی ڈالرز میں حج اخراجات جمع کروانے پر بغیر قرعہ اندازی حج کرسکیں گے۔
باخبرذرائع مذہبی امور کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 194 ملین ڈالرز موصول ہونے کی امید ہیاسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت شمالی ریجن سے چار ہزار تین سو پچیس (4325)ڈالرزاور جنوبی ریجن سے حج سپانسر شپ اسکیم کے تحت چار ہزار دو سو پچاسی (4285) ڈالرز فیس ہے۔
