ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی منفی سیاست کیخلاف حکمران اتحاد ایک پیج پرآگیا

عمران خان کی منفی سیاست کیخلاف حکمران اتحاد ایک پیج پرآگیا

حکمران اتحاد سابق وزیراعظم عمران خان کی منفی سیاست کیخلاف ایک پیج پرآ گیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت بڑی بیٹھک میں عمران خان کے طرز سیاست کوانتشار قراردیتے ہوئے عدالتوں کے طرزعمل پر بھی سوالات اٹھا دیئے گئے۔

وزیراعظم ہا ئو س میں شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والی بڑی اتحادی بیٹھک میں فوج،آرمی چیف کیخلاف جاری گھٹیا مہم کا حصہ بننے والوں کیخلاف کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے آئین و قانون کے مطابق اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

شرکا ء نے تحریک انصاف کے پولیس پر حملوں اور پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شر پسندوں کیخلاف قوم متحد اور اپنے اداروں کیساتھ کھڑی ہے ۔ اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک اورپی ٹی آئی کی سیاست پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ایک خاتون سے متعلق سابق وزیراعظم کی گفتگو کو گھٹیا پن قراردیا گیا۔

شرکا نے کہا عمران خان عدالتوں سے فراراختیار کرنے کیلئے بہانے بناتا ہے ، عمران خان کا طرزعمل ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے ،اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پی ٹی آئی کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ حکومت کے اتحادی رہنماں نے اجلاس کے دوران عدالتوں کے طرز عمل پر بھی سوالات اٹھا دیئے، شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوام کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے۔

ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی بات کی گئی ، وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی مسائل سے نکلنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ملک افراتفری اورانتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا غریب طبقے کو سہولہات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔