اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی نے کہا ہے کہ2018 کے انتخابی ڈیٹا کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ پڑھے لکھے افراد ، خواتین اور نوجوان ووٹرز نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام دیگر سیاسی جماعتیں اپنے گریبان میں جھانکیں،ان تفصیلات سے واضح ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کے progressive طبقے کا اولین انتخاب ہے،یہ بزدل ، بے غیرت احمق اور بد نیت لوگ اس سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کی بات کر رہے ہیں۔
