لاہور: صوبائی دار الحکومت لاہور میں بارش کے امکان کے پیش نظر پی ایس ایل8 کے فائنل میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا فائنل میچ اب 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ نجم سیٹھی نے کہا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان اتفاق سے پی ایس ایل فائنل کا دن تبدیل کیا گیا ہے۔
لاہور میں بارش کا امکان ، پی ایس ایل8 کے فائنل میچ کا شیڈول تبدیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
