ہوماسلام آباداسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔شیڈول کے مطابق کمیٹی 11 اپریل تک ابتدائی بلدیاتی حلقہ بندیاں کرے گی، ابتدائی بلدیاتی حلقہ بندیوں پر 3 مئی تک اعتراضات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسلز اور وارڈز کی حتمی حلقہ بندیاں 18 مئی کو شائع ہوں گی، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔