لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کو مینارپاکستان پر جلسے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مینارپاکستان پر دن 2 بجے جلسہ کرنا ہے لہذا اجازت دی جائے۔
درخواست کے متن کے مطابق پی ایس ایل میچ کے فائنل کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ہے، جلسے کی سکیورٹی کیلئے انتظامات کیے جائیں، جلسہ پرامن ہوگا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز انتخابی ریلی میں اتوار کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا۔
