ہومبریکنگ نیوزتوشہ خانہ کیس گرفتاری، عمران خان کی درخواست ضمانت کی فوری استدعا مسترد

توشہ خانہ کیس گرفتاری، عمران خان کی درخواست ضمانت کی فوری استدعا مسترد

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی درخواست ضمانت کی فوری استدعا مسترد کردی۔عمران خان کے وکلا نے کچھ دیر قبل توشہ خانہ کیس میں گرفتاری روکنے اور مقامی عدالت کے وانٹ کی منسوخی کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست دائر ہونے کے بعد چیف جسٹس نے عمران خان کے وکلا خواجہ حارث، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری کو اپنے چیمبر میں طلب کیا۔بعد ازں چیف جسٹس نے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر فوری سماعت سے معذرت کرتے ہوئے اسے کل کیلیے مقرر کرلیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر ، شبلی فراز ، فیصل جاوید کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔