ہومپاکستانمسلم لیگ ( ن ) نے الیکشن کے لیے فنڈز جمع کرنے کا نیا طریقہ اختیار کرلیا

مسلم لیگ ( ن ) نے الیکشن کے لیے فنڈز جمع کرنے کا نیا طریقہ اختیار کرلیا

لاہور:مسلم لیگ نے الیکشن کے لیے فنڈز جمع کرنے کا نیا طریقہ اختیار کرلیا ہے ۔ نئے طریقہ کار میں مسلم لیگ ن کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کو بے اختیار کردیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے انتخابی فارم کے بیان حلفی میں امیدوار کے اختیارات صلب کرلیے ہیں ۔ پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر امیدوار کاغذات نامزدگی خود واپس نہیں لے سکے گا ۔

پارٹی سے ٹکٹ نہ ملنے پر فقط مسلم لیگ ن ہی الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی واپس لے گی اور کاغذات نامزدگی کیساتھ فیس بھی پارٹی ہی واپس لے گی۔نئے طریقہ کار میں امیدواروں کے جمع کروائی فیس پارٹی کے وصول کرنے پر کروڑوں روپے پارٹی فنڈز میں جائے گا ۔

ہر امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ 20 ہزار روپے فیس جمع کروارہا ہے۔ اورصوبہ بھر میں ایک ایک حلقہ میں متعدد پارٹی ورکرز فارم جمع کروائے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امہدوار پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر خود کاغذات نامزدگی واپس لیتا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔