Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوززمان پارک کے باہر پولیس ، پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ، گرفتاریاں

زمان پارک کے باہر پولیس ، پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ، گرفتاریاں

لاہور:زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان شدید تصادم ہوا ہے ۔ پولیس آہستہ آہستہ زمان پارک کی طرف بڑھ رہی ہے ۔پولیس کا واٹر کینن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پیچھا کرنا شروع کردیا ہے ۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھرائو کیا جارہا ہے ۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق پولیس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے ۔ پولیس زمان پارک کے گیٹ تک پہنچ گئی ہے ۔ پولیس واٹر کینن کا استعمال کیا جارہا ہے ۔پو لیس نے زمان پارک میں دو اطراف سے پیش قدمی شروع کی تھی جو اب تک جاری ہے ۔ کینال روڈ سے واٹر کینن کی ایک اور گاڑی زمان پارک کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔