Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزسیاسی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ،کوئی امیدوار فیورٹ نہیں :امریکہ

سیاسی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ،کوئی امیدوار فیورٹ نہیں :امریکہ

واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔ نہ ہی ایک پارٹی کو دوسری پارٹی پر ترجیح دیتا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں صرف آئینی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان ملکی سیاست پرامریکا غیرجانب دار ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستان میں رجیم چینج سے متعلق سوال پر نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں سابق حکومت کی تبدیلی پرامریکا کا واضح اور مستقل مقف ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔ نہ ہی ایک پارٹی کو دوسری پارٹی پر ترجیح دیتاہے ۔ ہم دنیا بھر میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں اور یقینا پاکستان بھی اس میں شامل ہے۔

مودی سرکار کی جانب سیانسانی حقوق کی پامالیوں سیمتعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دفاع کرتا ہے، اگر بات بھارت، پاکستان یا کسی اور ملک کی بھی ہو تو تب بھی ہمارا ایک ہی مقف ہے۔ امریکا انسانی حقوق کاعلم بردار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔