ہومبریکنگ نیوزکوئی جھٹکا لگ گیا تو دوبارہ کھڑے ہونے میں 3 ماہ لگ جائیں گے: عمران کا عدالت میں بیان

کوئی جھٹکا لگ گیا تو دوبارہ کھڑے ہونے میں 3 ماہ لگ جائیں گے: عمران کا عدالت میں بیان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عدالت کو بتایا ہے کہ 28 فروری کو ان کی ٹانگ کے ایکسرے ہونیہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت اور تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان کو پیش ہونے کا آخری موقع دیا تھا جس کے بعد وہ عدالت میں پیش ہوئے۔

تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست میں عمران خان کے مختلف دستخط کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں چل رہا ہے جبکہ تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جج علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

بنیچ کے روبرو پیشی کے موقع پر عمران خان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ مجھے دو ہفتے چاہئیں، کوئی جھٹکا لگ گیا تو دوبارہ کھڑے ہونیمیں 3 ماہ لگ جائیں گے، ایک گھنٹے تک گاڑی میں بیٹھا رہا ہوں، عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، ہماری پارٹی کا نام بھی تحریک انصاف ہے۔ خیال رہے کہ تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں عدالت نے عمران خان کو 3 مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔