Friday, March 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزملک میں اسٹیل کی قلت؛ اسٹیل پروڈیوسرز کا اسٹیٹ بینک کو خط

ملک میں اسٹیل کی قلت؛ اسٹیل پروڈیوسرز کا اسٹیٹ بینک کو خط

کراچی:ملک میں فولاد (اسٹیل) کی قلت کے پیش نظر اس شعبے سے وابستہ کارخانہ داروں نے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ہے۔ ملک میں اسٹیل کی پیداوار سے منسلک کارخانہ داروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے اسٹیٹ بینک سے فوری طور پر ایل سیز کھولنے کا مطالبپہ کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں ری بار اسٹیل کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، اسٹیل کی صنعت صرف 30 فیصد کی پیداواری صلاحیت تک محدود ہوگئی ہے۔ اسٹیل پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں اسٹیل اسکریپ کی درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد کم ہیں، اسٹیل اسکریپ کی درآمدات پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، جنوری 2023 میں صرف 220,000 میٹرک ٹن اسکریپ درآمد کیا گیا، آنے والے مہینوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔