ہومبریکنگ نیوزکراچی پولیس آفس پر حملہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے، عمران خان

کراچی پولیس آفس پر حملہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی پولیس پرحملہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ شہری مراکز میں دہشت گردی میں اچانک اضافہ انٹیلیجنس کی ناکامی اور انسداد دہشتگردی کے لیے ریاست کی غیر فعال حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔