ہومٹاپ سٹوریکراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

کراچی پولیس آفس (کے پی او)پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
جمعے کو کراچی کی شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور عمارت کو تقریبا 4 گھنٹے بعدکلیئر کرالیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)ایسٹ مقدس حیدر نے بتایا کہ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشت گردچوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے خودکو دھماکے سے اڑایا۔
کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔خودکش دھماکا کرنے والا دہشت گرد زالا نور شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھتا تھا جب کہ سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد کفایت اللہ لکی مروت کا رہائشی تھا۔
تیسرے دہشت گردکے بارے میں معلوم ہوا ہیکہ اس کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل سے ہے، فوری طور پر اس کا نام سامنے نہیں آسکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔