ہومبریکنگ نیوزپاکستان،آئی ایم ایف کے درمیان بنیادی معاشی اہداف پر اتفاق

پاکستان،آئی ایم ایف کے درمیان بنیادی معاشی اہداف پر اتفاق

اسلام آباد:ساڑھے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام میں سے 1.1 ارب کی اگلی قسط اور پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف حکام میں بنیادی معاشی اہداف پر اتفاق رائے ہوگیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 23جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض کے ذریعے 10 ارب ڈالر سے زائد کا انتظام کرنا ہوگا۔

آئی ایم ایف سے دو اقساط میں 2.5 ارب ڈالر جبکہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے ساڑھے تین ارب ڈالر ملنے کی امید ۔۔ چین کو تین ارب ڈالر کی ادائیگی رول اوور ہونے کے علاوہ چینی کمرشل بینکوں کو واجب الادا 1.7 ارب ڈالر قرض اور سعودی عرب و یو اے ای کے سیف ڈیپازٹس کی بھی ری فنانسنگ کا قومی امکان ہے۔

حکام کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو 2 فیصد تک محدود اورمہنگائی 29 فیصد سے زیادہ رہنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ پالیسی ریٹ بڑھانے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں بتدریج اضافے پر بھی اتفاق ہوگیا۔ آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر توانائی شعبے سمیت دیگر اصلاحات پر عمل درآمد کی گارنٹی دی ۔ فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ اگلے چند روز میں ہوگا چار ہفتے بعد قرض قسط کی منظوری دے گا۔ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام جون 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔ اگلے مالی سال نیا قرض پروگرام لینے کیلئینئی درخواست دینا پڑے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔