ہومبریکنگ نیوزکراچی پولیس آفس کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا،کراس فائرنگ جاری

کراچی پولیس آفس کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا،کراس فائرنگ جاری

کراچی: کراچی پولیس آفس کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ہے۔پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق شاہراہ فیصل پر قائم کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر مسلح افراد کے داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

کے پی آفس کے قریب شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی آئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ کے بعد اہلکاروں نے جوابی فائرنگ بھی کی جبکہ دیگر تھانوں سے نفری بھی طلب کرلی گئی ہے اور اہلکار مورچہ زن ہوگئے ہیں۔علاوہ ازیں پولیس کمانڈوز کو بھی کے پی آفس طلب کرلیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے کے پی آفس پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار دہشت گردوں سے مقابلہ کررہے ہیں جبکہ رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔