اسلام آباد/باکو،آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے صدر مملکت کو خط لکھ کر یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خط میں آذربائجان کے صدر نے اپنے اور اپنی قوم کی جانب سے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور دیرپا امن کے لیے دعا گو ہیں ۔آذربائجان کے صدر الہام علییوف نے اپنے پاکستانی ہم منصب صدر عارف علوی کے نام خط لکھا جس میں صدر عارف علوی اور پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں پاکستان میں آذربائجان کے سفیر علی علیزادہ نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کی ۔اپنے اردو ویڈیو پیغام میں سفیر علی علیزادہ نے کہا کہ خواتین وحضرات السلام وعلیکم!آج یوم پاکستان کا اہم دن ہے ،میں آپ سب کے ساتھ اس خوبصورت موقع پر مناتا ہوں ،محفوظ اور صحت مند رہیں۔
آذربائیجان کے صدر کاصدر عارف علوی کو خط ،یوم پاکستان پر مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔