اسلام آباد،یوم پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا،پاک بحریہ کے زیر انتظام مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاوں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گیں اوربحریہ کالج اورماڑا میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب اور پاکستان زندہ آباد ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عوام بھی ملی جوش و جزبے کے ساتھ شریک ہوئے۔
یوم پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات کا انعقاد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔