ہومپاکستانبجلی بحالی کے عمل میں تربیلاپاور ہاس 7 بار فیل ہوا، قائمہ کمیٹی پاور میں انکشاف

بجلی بحالی کے عمل میں تربیلاپاور ہاس 7 بار فیل ہوا، قائمہ کمیٹی پاور میں انکشاف

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور نے بجلی کے بریک ڈ ئوان کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمیٹی نے بجلی بریک ڈان کی انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ مصدق ملک کی مصروفیات ہیں، محکمانہ انکوائری کی جائے اور ایک ہفتے میں محکمانہ انکوائری کرکے ابتدائی رپورٹ دی جائے۔تاریخی بریک ڈان: 24گھنٹے بعد بھی ملک بھرمیں بجلی بحال نہ ہوئی قائمہ کمیٹی نے این ٹی ڈی سی کے ڈپٹی منیجرز کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی۔

حکام پاور ڈویژن نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ بریک ڈان کی انکوائری ابھی فائنل نہیں ہوئی، کمیٹی نے مائیکرو سیکنڈ لیول پر وولٹیج کا جائزہ لیا، کمیٹی کے 3 اجلاس ہوچکے،این ٹی ڈی سی ڈیٹا سینٹر کا بھی دورہ کیا۔کمیٹی ارکان نے استفسار کیا کہ ایک ہفتے میں انکوائری مکمل ہونی چاہیے تھی۔

کمیٹی اجلاس میں پاور ڈویژن کے حکام نے انکشاف کیا کہ بجلی بحالی کیپراسس میں تربیلاپاورہاس 7بار فیل ہوا۔چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے بتایا کہ بریک ڈان کی تحقیقات کیلئے یپرا میں بھی اجلاس ہوا، تحقیقات کررہے ہیں بریک ڈا ئون کے وقت آئسولیشن کیوں نہیں ہوئی؟ نارتھ اور ساتھ سسٹم الگ کیوں نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھاکہ بریک ڈان کے بعد سسٹم بروقت ری اسٹارٹ نہیں ہوا، بریک ڈا ئون کا مسئلہ پورے ملک میں نہیں پھیلنا چاہیے۔چیئرمین کا کہنا تھاکہ ہائیڈرو پاور کو اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی، اس کے بعد حکام نے منگلاپاور ہاس اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ملک میں بجلی کا بریک ڈان ہوا تھا اور پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔ 24 گھنٹے گذر جانے کے باوجود بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔