ہومپاکستانپنجاب بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، 67افسروں کے تقرر و تبادلے

پنجاب بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، 67افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور-نگران حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیے گئے، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،تبدیل و تعینات کیے جانے والوں میں دو صوبائی سیکریٹریز، ایک ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ساتھ ڈپٹی سیکریٹری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر رینک کے 60 آفیسرز بھی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری انڈسٹریز سہیل اشرف کو سیکرٹری مواصلات پنجاب تعینات کر دیا گیا جبکہ سیکرٹری لیبر اسداللہ فیض کو سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے

، سائرہ عمر کو ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ذمہ سونپ دی گئی۔ڈی جی وائلڈ لائف مبین الٰہی اور ڈائریکٹراینٹی کرپشن ریجن بی لاہور ڈویژن نعمان صدیق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔میاں عثمان علی کی بطور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن بی لاہور ڈویژن تقرری کی گئی ہے، اے سی فیصل آباد عمر مقبول کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ لاہور لگا دیا گیا،

عدنان رشید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور نازیہ موہل کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور لگا دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور ذیشان نصر اللہ رانجھا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے، تہنیت بخاری کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔مزید برآں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد عبدالرف کو او ایس ڈی بنا کر امتیازعلی کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد تعینات کر دیا گیا، مجتبی خان گوجرانوالہ میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فرائض سرانجام دیں گے۔

WhatsApp Image 2023 02 07 at 6.02.01 PM
WhatsApp Image 2023 02 07 at 6.02.14 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔