ہومپاکستاندہشتگردی پر اے پی سی کی باقاعدہ دعوت ملی تو شرکت پر مشاورت کرینگے: فواد چودھری

دہشتگردی پر اے پی سی کی باقاعدہ دعوت ملی تو شرکت پر مشاورت کرینگے: فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) کا باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔