دبئی (سب نیوز)سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو دبئی سے پاکستان لانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے اہلخانہ نے دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کو میت کی روانگی کے حتمی وقت سے ابھی آگاہ نہیں کیا، ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانہ اور دبئی میں قونصلیٹ مرحوم پرویز مشرف کے اہلخانہ سے رابطے میں ہے، مرحوم پرویز مشرف کے اہلخانہ سے وقت کا معلوم ہوتے ہی میت پاکستان روانہ کردی جائے گی۔دبئی سے میت کی روانگی کیلئے خصوصی طیارے کے انتظامات کر لیے گئے ، خصوصی طیارہ پرویز مشرف کی میت کو لیکر کراچی پہنچے گا۔مرحوم پرویز مشرف کی تدفین وصیت کے مطابق کراچی میں کی جائیگی، ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل (ر )پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولو گراونڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی جائیگی، سابق صدر مشرف کی تدفین سات فروری، بروز منگل آرمی قبرستان میں کی جائیگی۔
پرویز مشرف کی میت کو دبئی سے پاکستان لانے کے انتظامات مکمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
