ہومپاکستانوزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی

وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے 7 فروری کو بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی )کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔
آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)7 فروری کو بلائی گئی تھی، لیکن اب یہ کانفرنس 7 کے بجائے جمعرات 9 فروری کو ہوگی، اور اس کے انعقاد کے لیے وزیراعظم ہاس اور پارلیمنٹ ہاس دونوں مقامات کی تجویز ہے۔
وفاقی وزیر ایاز صادق سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں مصروف ہیں، اور تحریک انصاف کو بھی اے پی سی میں باضابطہ مدعو کیا گیا ہے۔
اے پی سی میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے، اور اس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ پالیسی اور اعلامیہ تیار کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔