ہومپاکستانالزام تراشی عمران خان کا وطیرہ ہے،آصف زرداری عدالت سے رجوع کررہے ہیں ،خورشید شاہ

الزام تراشی عمران خان کا وطیرہ ہے،آصف زرداری عدالت سے رجوع کررہے ہیں ،خورشید شاہ

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر آبی وسائل و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الزام تراشی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا وطیرہ ہے۔یہ بات وفاقی وزیر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے جھوٹے الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات پر پہلے بھی عدالت میں کیس بھگت رہے ہیں۔

سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 35 پنکچر اور 10 ارب روپے رشوت جیسے الزامات کا انجام قوم کے سامنے ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹے اور غیر ذمے دارانہ بیان سے کچھ زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔وفاقی وزیر آبی وسائل و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جھوٹ کا سکہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا اور سچ کی فتح ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔