ابوظہبی: سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی ابوظہبی سے لاہور روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
جہاز کے عملے کا مریم نواز شریف کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا انداز
11 بجے روانہ ہونے والی پرواز ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگئی ہے۔ ان کا طیارہ ایمرجنسی کے باعث روکا گیا تھا۔
مریم نواز جس طیارے میں سوار ہیں اس میں ایک مسافر کے سینے میں تکلیف ہوگئی جس کی وجہ سے طیارے کی روانگی تاخیر کا شکار ہوئی۔
ابوظہبی ایئرپورٹ میں میڈیکل ٹیم طیارے میں آئی اور مسافر کا معائنہ کیا جس کے بعد طیارے کو لاہور کے لیے روانہ ہونے کی اجازت مل گئی ہے۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن اور چیف آرگنائزر مریم نواز صاحبہ ابوظہبی سے لاہور روانگی کیلیے جہاز میں سوار#خوش_آمدید_امید_سحر pic.twitter.com/Z47nRfga8J
— PML(N) (@pmln_org) January 28, 2023
